جیکب آباد،پولیس کیخلاف محنت کش سڑکوں پر نکل آئے ،شدید احتجاج

189

جیکب آباد(نمائندہ جسارت)جیکب آباد پولیس کے خلاف محنت کش کا احتجاج،ملزمان کی نشاندہی کے باوجود مسروقہ موبائل فون9ماہ سے پولیس نے برآمد نہیں کرایا ڈیڑھ ماہ سے موٹر سائیکل بھی چوری ہوئی ،نذیر احمد ۔تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کی سٹی پولیس کے خلاف محنت کش نذیر احمد ابڑو نے ایوان صحافت کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ نو ماہ قبل موبائل فون چوری ہوا ملزمان کی نشاندہی بھی ہوگئی ہے لیکن پولیس مسروقہ موبائل فون برآمد کر سکی ہے نہ ہی ملزم کو گرفتار کیا جا رہا ہے ڈیڑھ ما ہ قبل موٹر سائیکل بھی چوری ہو گئی جس کی تھانے پر رپورٹ بھی در کرائی ہے لیکن پولیس ٹال مٹول سے کام لے رہی ہے ایس ایس پی کو بھی شکایت کی لیکن کوئی ازالہ نہیں ہوا ،جبکہ خیرپور پولیس نے مسلح افراد کی جانب سے جے یو آئی رہنما ڈاکٹر اے جی انصاری کی چھینی گئی کار ڈیڑ ھ ماہ کے اندر برآمد کرکے ملزمان بھی گرفتار کیے لیکن جیکب آباد کی پولیس شہریوں کا تحفظ نہیں کر سکی ہے ۔محنت کش نذیر احمد نے آئی جی سندھ پولیس اور ڈی آئی جی سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔دوسری جانب جیکب آباد کے ریلوے تھانے پر پچاس سے زائد افراد کا حملہ ،اہلکار یرغمال،تشدد میں ایک اہلکار زخمی ،مشتعل افرادگرفتار ملزم کو آزاد کراکے لے گئے۔ جیکب آباد کے ریلوے اسٹیشن پربنا پلیٹ فارم ٹکٹ کے میر لاشاری کو ریلوے پولیس نے گرفتار کرلیا اور تھانے لے گئے جس پر پچاس سے زائد مشتعل افراد نے ریلوے تھانے پر حملہ کرکے اہلکاروں کو یرغما ل بنا لیا اور سخت تشدد کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میںایک پولیس اہلکار حاجی ابڑو شدید زخمی ہو گیا جس کے بعد مشتعل افراد گرفتارملزم میر لاشاری کا زبردستی آزاد کراکے لے گئے۔ اس سلسلے میں رابطے پر ایس ایچ او ریلوے آصف مغل نے بتایا کہ ریلوے اسٹیشن پر ملزم میر لاشاری کو پولیس نے پکڑ ا تو اس نے بدتمیزی کی جس پر اسے تھانے لایا گیااور ریلوے ایکٹ کے تحت 3600جرمانہ عائد کیا گیا ہے جہاں پچاس سے زائد مشتعل افراد نے حملہ کیااور ملزم کو آزاد کراکے لے گئے۔ جیکب آباد میں چور گھر کا صفایا کر گئے چور لاکھوں کی مالیت کا قیمتی سامان لے گئے۔ جیکب آباد کے سٹی تھانے کی حدود شاہ بھٹائی بازار میں سکھ سبا اسٹریٹ میں چور کاکو مل کے گھر کو چور صفایا کر گئے کاکو مل اہل خانہ کے ساتھ شادی میںشرکت کے لیے ڈہرکی گیا تھا کہ چوری ہو گئی چور نقدی زیورات اور گھریلو قیمتی سامان لے گئے ۔واقعے کی رپورٹ سٹی تھانے پر درج کرائی گئی ہے اطلاع پر پولیس نے جائے وقوعہ کا معائنہ کیا ،کاکومل نے رابطے پر بتایا کہ سات لاکھ مالیت کی چوری ہوئی ہے65ہزار نقدی ،چار تولا زیورات ،ایل سی ڈی ،اسٹیبلائزر اور دیگر گھریلو سامان شامل ہے۔ جیکب آباد ڈپٹی کمشنر سیپکو کے ڈیفالٹر نکلے ،ایک کروڑ 81لاکھ کی بقایاجات ۔ جیکب آباد ڈپٹی کمشنر سیپکو کے نادہندہ نکلے ایک کروڑ 81لاکھ کی سیپکو کی بقایاجات کے باوجود کوئی کارروائی نہیں کی گئی سیپکو کو بل تک ادا نہیں کیا گیا مذکورہ بل سوشل میڈیا پر وائر ہو گیا ہے جس پر لوگوں کی جانب سے دلچسپ تبصر ے کیے جا رہے ہیں۔اس سلسلے میںایکسئین سیپکو شاہ محمد باجکانی سے رابطے کی کوشش کی گئی پر ان کا نمبر اٹینڈ نہ ہوا۔