پی پی سندھ اقتدار میں ہوش میں عوام کی دشمن بن گئی ہے

161

عمرکوٹ (نمائندہ جسارت)سندھ حکومت کی جانب سے پرائم منسٹر عمران خان کے اعلان کردہ راشن سبسڈی پروگرام میں اپنا حصہ ڈالنے سے انکار کرنے پر پی ٹی آئی کے ایم این اے میرے لال چند مالہی میڈیا میں رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی اقتدار کی ہوس میں اور عمران خان کی دشمنی میں سندھ کے عوام کی دشمن بن گئی ہے پاکستان پیپلز پارٹی نے پرائم منسٹر عمران خان کی جانب سے اعلان کردہ صحت کارڈ میں تعاون کرنے سے انکار کرکے سندھ کے لوگوں کو صحت کی سہولت سے محروم رکھااور اب عمران خان کی جانب سے مہنگائی سے نمٹنے کے لیے سبسڈی پروگرام میں اپنا حصہ ڈالنے سے انکار کر دیا ہے اس پروگرام کے تحت ہر مستحق خاندان کو ہر مہینے راشن کی مد میں سبسڈی ایک ہزار روپے تک کی ملنی تھی سندھ میں آج بھی پورے پاکستان کی نسبت مہنگا آٹا فروخت کیا جا رہاہے سندھ میں آٹا 70 سے 80 روپے کلو جبکہ پنجاب میں آٹا 55 روپے کلو میں فروخت کیاجارہاہے سندھ حکومت وفاقی حکومت کے عوام دوست اقدامات سے پریشان ہے اور سمجھتی ہے کہ اگر عمران خان کے پروگرامز سندھ میں شروع ہوگئے تو پی پی پی کا بستر گول ہوجائے گاپیپلز پارٹی جو روٹی کپڑا اور مکان کا نعرہ لگاتی تھی، آج سندھ کے عوام کو آٹے کپڑوں اور روٹی سے محروم کرنے کی شازش کر رہی ہے آنے والے وقت میں سندھ کے عوام زرداری لیگ کو رجیکٹ کر دیں گے۔