کھپرو کی مرکزی سڑک زبوں حالی کا شکار ،مکین پریشان

203

کھپرو (نمائندہ جسارت)کھپرو کا واحد سیون جی روڈ جو کھپرو مین روڈ ہے یہ روڈ مین ہے ملجی کے کیبن سے لے کر تعلقہ اسپتال کھپرو ریفر سینٹر تک اور دیگر اسی روڈ پر ہر مرض کے ماہر ڈاکٹر،دل کے ڈاکٹر اور لیڈی ڈاکٹر بچوں کے ڈاکٹر اور ایکسرا سینٹر، لیبارٹریز،الٹرا ساؤنڈ اور تعلقہ اسپتال کو جانے والا مین روڈ صحت کے حوالے سے یہ روڈ مکمل ضرورت زندگی ہے۔تفصیلات کے مطابق کھپرو کا واحد سیون جی روڈ جو کھپرو مین روڈ ہے یہ روڈ مین ہے ملجی کے کیبن سے لے کر تعلقہ اسپتال کھپرو ریفر سینٹر تک اور دیگر اسی روڈ پر ہر مرض کے ماہر ڈاکٹر،دل کا ڈاکٹر اور لیڈی ڈاکٹر بچوں کے ڈاکٹر اور ایکسرا سینٹر،لیبارٹریز،الٹرا ساؤنڈ اور تعلقہ اسپتال کو جانے والا مین روڈ صحت کے حوالے سے یہ روڈ مکمل ضرورت زندگی ہے روڈ بہت عرصے سے نہیں بنا اور آس پاس کے روڈ بننے کی وجہ سے یہ روڈ بہت نیچے ہو گیا جس کی وجہ سے بارش میں پانی یہاں تالاب کا منظرپیش کرتا ہے۔ بارش کے دوران اگر کسی کو بھی اس روڈ سے گزرنا ہوا تو کافی دشواری کا سامنا رہے گا، سیون جی روڈ کے شہریوں کا اور آس پاس کے علاقہ مکینوں نے اے ایم این شازیہ عطا مری ، پیپلز پارٹی ضلع صدر علی حسن ہنگورجوسے پرزور مطلبہ کیاہے کہ اس روڈ کو بھی جلد منظور کرا کے یہ روڈ بنایا جائے جس طرح سٹی میں سانگھڑ روڈ اور ہتنگو روڈ بنوایا ہے اس طرح اس روڈ کو بھی بنایا جائے کیونکہ عوام نے آپ پر بھروسہ کیا ہے پیپلز پارٹی کو اپنا لیڈر منتخب کیا اس لیا آپ سے اْمیدہے۔