افغانستان کے دارلحکومت کابل میں دھماکا، 5 افراد زخمی

97

کابل (آن لائن) افغانستان کے دارالحکومت کابل میں دارالامان روڈ پر دھماکے کے نتیجے میں 5 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کابل میں دارالامان روڈ پردھماکا سڑک کے کنارے نصب بارودی مواد سے ہوا۔ دھماکے میں ایک گاڑی کو ہدف بنایا گیا۔ دھماکے کے نتیجے میں پانچ افراد زخمی ہو گئے ۔دھماکے میں ہلاکتوں کا بھی خدشہ ہے ۔