فریال تالپور کا نام ای سی ایل سے نکال دیا گیا

27

اسلام آباد(صباح نیوز)سابق صدرمملکت آصف علی زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپور کا نام ای سی ایل سے نکال دیا گیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق فریال تالپور کا نام ون ٹائم اجازت کے تحت ای سی ایل سے نکالا گیا۔ فریال
تالپور نے بیرون ملک علاج کے لیے اجازت طلب کی تھی۔وزارت داخلہ کے ذرائع کے مطابق ون ٹائم اجازت کے تحت فریال تالپور کو بیرون ملک جانے کی اجازت دی گئی ہے۔نیب نے جعلی بینک اکائونٹس کیس کی تحقیقات کے دوران فریال تالپو کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کی تھی۔ وزارت داخلہ نے نام ای سی ایل سے نکالنے کے بعد ایف آئی اے کو تحریری طور پر آگاہ کر دیا۔