کراچی میں بے روزگاری سے تنگ شہری نے زندگی کا خاتمہ کرلیا

116

کراچی(نمائندہ جسارت)کراچی میں بے روزگاری سے تنگ ایک شہری نے معروف شاپنگ مال کے اندر ہی تیسری منزل سے چھلانگ لگاکر خود کشی کرلی۔واقعہ کراچی کے علاقے راشد منہاس روڈ پر واقع شاپنگ مال کے اندر پیش آیا جہاں تیسری منزل پر موجود فوڈ کورٹ ایریا سے 40 سالہ ذوہیر نے چھلانگ لگادی اور جان کی بازی ہار گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کردیاگیا ہے، متوفی زوہیر انچولی بلاک 20 کا
رہائشی اور چار بہن بھائیوں میں سب سے بڑا تھا۔پولیس کا کہنا ہے کہ متوفی اور اس کا ایک بھائی بہت عرصے سے بے روزگار تھے، متوفی کی والدہ اسکول ٹیچر ہیں۔ خیال رہے کہ 26 نومبر کو بھی کراچی میں خودکشی کا ایک واقعہ رپورٹ ہوا تھا جس میں کراچی کے علاقے فیڈرل بی ایریا میں 6 بچوں کے باپ فہیم نے بے روزگاری اور معاشی تنگ دستی سے تنگ آکر خودکشی کرلی تھی۔پولیس کا کہنا ہے کہ متوفی 6 بچوں کا باپ تھا جس میں 5بیٹیاں اور ایک بیٹا شامل ہیں جبکہ فہیم 2 سال قبل اخبار میں کام کرتا تھا ، وہاں سے نکالے جانے کے بعد سے بیروزگار تھا ۔