اسلام آباد‘صدارتی آرڈیننس کیخلاف اساتذہ کا کلاسوں کا بائیکاٹ

83

اسلام آباد (صباح نیوز) اسلام آباد کے400 سے زاید تعلیمی اداروں میں اساتذہ نے اسکولوں کو کارپوریشن کے ماتحت کرنے کے صدارتی آرڈیننس کے خلاف کلاسوں کا بائیکاٹ کر دیا‘ بچوں کو اسکول کے باہر سے ہی
گھر بھجوا دیا گیا۔ اساتذہ نے کہا کہ یہ ماڈل ادارے ہیں اور پورے ملک کے لیے مثال ہیں‘ اگر ان کو کارپوریشن کے حوالے کر دیا گیا تو تعلیمی شعبہ کو نقصان پہنچے گا‘ کارپوریشن کے حوالے اسکولز کرنے سے تعلیمی نظام بھی سیاست زدہ ہو جائے گا‘ اگر وزارت تعلیم نے آرڈیننس واپس نہ لیا تو پھر مظاہرے اور دھرنا کی جانب بھی بڑھیں گے۔