جمشید عمر کرکٹ، ناظم آباد جم خانہ کوارٹرفائنل میں

210

کراچی (اسٹاف رپورٹر) آل کراچی جمشید عمر انویٹیشن کرکٹ ٹورنامنٹ میں مزید2 میچوں کا فیصلہ ہوگیا ناظم آباد جمخانہ بلیوز اور بلال فرینڈز کرکٹ کلب کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں۔ کے سی سی اے اسٹیڈیم پر کھیلے گئے پہلے میچ میں ناظم آباد جمخانہ بلیوز نے ملیر جمخانہ کو3وکٹوں سے شکست دیدی ملیر جمخانہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 45 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 211 رنز اسکور کیے۔جواب میں ناظم آباد جمخانہ بلیوز نے قادر خان کی ناقابل شکست سنچری کی بدولت مطلوبہ ہدف 215 رنز 41۰3 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا ۔دوسرے میچ میں بلال فرینڈز کرکٹ کلب نے النور جمخانہ کو8 وکٹوں سے شکست دیدی النور جمخانہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 45 اوورز میں179 رنز اسکور کیے۔جواب میں بلال فرینڈز کرکٹ کلب نے مطلوبہ ہدف 180 رنز 32۰1 اوورز میں دو وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا وطن دوست نے 98 رنز ، اْسامہ بٹ نے 47 رنز اور عباد الرحمٰن نے ناقابل شکست 25 رنز اسکور کیے۔ اریب شیخ نے ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔