کے پی ونٹر کلب کرکٹ،فرینڈز کلب کی 7وکٹوں سے فتح

316

پشاور (جسارت نیوز)کے پی ونٹر کلب چمپئن شپ میں فرینڈز کرکٹ کلب کا تیسرا مقابلہ میاں خان ازماری کرکٹ کلب سے ہوا۔ میاں خان ازماری کرکٹ کلب کے کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 35اوورز میں 170رنز بنائے۔ فرینڈز کرکٹ کلب کے کپتان عابد ریاض نے بہترین بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5اوورز میں 7رنز دے کر ایک وکٹ حاصل کی۔ صداقت شاہ نے 3، بختیار اور معاز نے2,2 جبکہ عمران شاہ اور محسن نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔ جواب میں فرینڈز کلب کے کپتان عابد ریاض اور عمران شاہ نے اننگز کا آغاز کیا اور 50رنز کی شراکت قائم کی۔ عابد ریاض 20رنز بنا کر آئوٹ ہوئے جبکہ عمران شاہ 80رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔ صداقت شاہ نے 27رنز بنائے اور ناقابل شکست رہے۔ اس طرح فرینڈز کرکٹ کلب نے ایک مرتبہ پھر ایونٹ میں 7وکٹوں سے فتح حاصل کرکے دوسرے مرحلے کے لیے کوالیفائی کرلیا۔