پاکستان اسٹاک :سرمایہ کاروں کو38ارب کا خسارہ

168

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) پاکستان اسٹاک مارکیٹ ایک روزہ تیزی کے بعد منگل کو مندی کی زد میں آ گئی ،کے ایس ای100انڈیکس 200 پوائنٹس گھٹ گیا جس کی وجہ سے انڈیکس 45300 پوائنٹس سے کم ہو کر45ہزار پوائنٹس پر آگیا ،مندی کے سبب مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کو38ارب روپے سے زائد کے خسارے کا سامنا رہا جبکہ 57.39فیصد حصص کی قیمتیں بھی گھٹ گئیں ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں منگل کو کاروبار کا آغاز مثبت ہوا ۔اسٹاک ماہرین کے مطابق سعودی عرب کے پاکستان سے 420کروڑ ڈالر کے دو معاہدے ہونے کی خبروں پر سرمایہ کاروں نے بینکنگ ،توانائی اور ٹیلی کام سیکٹرز بھی خریداری کی جس کی وجہ سے ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس 45400،45500،45600 اور 45700پوائنٹس کی حد عبور کر گیا تاہم منافع کی خاطر بعض اسٹاکٹس میں فروخت کے دبائو نے مارکیٹ کو تنزلی کی جانب دھکیل دیا۔