اسلامی بینکوں کو جدت پر توجہ دینا چاہیے،مشیر خزانہ

390
اسلامک بینکنگ اینڈ فنانس کے موقع پر مہمان خصوصی مشیر وزیراعظم شوکت فیاض احمد اور دیگر کا گروپ

کراچی (اسٹاف رپورٹر )مشیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ بینکوں کو ہدایات کی گئیں ہیںکہ زرعی شعبے اور چھوٹے کاروباروں کو قرضے فراہم کیے جائیں کیونکہ قرضوںکی فراہمی سے ہی معیشت میں استحکام اور غربت میںکمی ممکن ہے،وہ گزشتہ روز کراچی کے مقامی ہوٹل میںمنعقدہ اسلامی بینکنگ و فنانس کانفرنس سے آن لائن خطاب کررہے تھے ،کانفرنس سے اسٹیٹ بینک کی ڈپٹی گورنر سیما کامل اور ملائشیا کے سابق وزیر اعظم مہاتیر محمد اور دیگر نے بھی خطاب کیا ۔شوکت ترین کا خطاب میںمزید کہنا تھا کہ اسلامک بینکاری سود سے پاک ہے اور اسلامی بینکوں کو جدت پر توجہ دینا چاہیے،اسلامی بینکاری اس وقت 80 سے زائد ممالک میں ہے، اور اسلامی بینکاری کی ترقی کے لیے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے، شوکت ترین نے بتایا کہ حکومت اسلامی بینکاری کی ترقی کے لیے اقدامات اٹھارہی ہے، تا کہ زرعی شعبے اور چھوٹے کاروباریوںکو قرضے فراہم کیے جاسکیں،کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک سیما کامل نے کہا کہ بینکس صارفین کی ضروریات پر توجہ نہیں دیتے، ہم ایسا نظام لارہے ہیں جس میں اکاونٹ یا آئی بی این کی ضرورت نہیں ہوگی، نئے نظام میں صرف موبائل فون نمبر سے ٹرانزیکشنزکی جاسکیں گی۔