پاکستان نے بنگلا دیش کے خلاف پہلا ٹیسٹ 8وکٹوں سے جیت لیا

316
چٹاگانگ: پاکستان کرکٹ ٹیم کے بلے باز عابد علی بنگلادیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے آخری روز شاٹ کھیلتے ہوئے

چٹاگانگ(جسارت نیوز)پاکستان نے بنگلا دیش کو 8 وکٹوں سے شکست دیدی ،قومی ٹیم نے بنگلادیش کی جانب سے دیے گئے 202 رنز کا ہدف 2 وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ عابد علی کو پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔ہدف کے تعاقب میں عابد علی 91 اور عبداللہ شفیق 73 بناکر آئوٹ ہوئے جبکہ کپتان بابر اعظم 13 اور اظہر علی 24 رنز بناکر ناٹ آئوٹ رہے۔دوسری اننگز میں بھی پاکستانی اوپنرز نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور جیت میں اہم کردار ادا کیا۔ عابد علی 91 رنز بناکرآئوٹ ہوئے جبکہ عبداللہ شفیق نے 73 رنز کی اننگز کھیلی،پاکستان نے پانچویں روز کے کھیل کا آغاز بغیر کوئی کھلاڑی آئوٹ کے 109 رنز پر کیا، ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی پہلی وکٹ 151 اور دوسری 171 رنز پر گری۔خیال رہے کہ دوسری اننگز میں بنگلادیش کی پوری ٹیم 157 پر آئوٹ ہوگئی اور یوں پاکستان کو جیت کے لیے 202 رنز کا ہدف دیا تھا۔شاہین شاہ آفریدی نے ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں 5 وکٹیں حاصل کیں۔