ایشین اسکواش ٹیم چمپئن شپ کے افتتاحی میچ میں پاکستان کی کامیابی

269
کوالالمپور: پاکستان اسکواش ٹیم کا قومی پرچم اٹھائے گروپ فوٹو

کوالالمپور(جسارت نیوز)20ویں ایشین اسکواش ٹیم چمپئن شپ کا آغاز ہوگیا جو 4 دسمبر کوالالمپور (ملائیشیا) میں اختتام پزیر ہوگی۔ مردوں کے مقابلوں میں 12 ٹیموں کے گروپ حصہ لے رہے ہیں جن میں بھارت، ملائیشیا، ہانگ کانگ، پاکستان، جاپان، ایران، کوریا، فلپائن، عراق، سنگاپور، سری لنکا اور انڈونیشیا شامل ہیں۔ ان ٹیموں کو 02 پولز میں تقسیم کیا گیا ہے۔ پول اے میں بھارت، پاکستان، جاپان، فلپائن، عراق اور انڈونیشیا جبکہ پول بی میں ملائیشیا، ہانگ کانگ، ایران، کوریا، سنگاپور اور سری لنکا شامل ہیں۔پول کے پہلے میچ میں پاکستان نے صبح کے سیشن میں فلپائن کو 3-0سے شکست دی۔ عماد فرید نے ریمارک بیگورنیا کو 11-8، 11-5 اور 11-3 سے، طیب اسلم نے رابرٹ اینڈریو کو 13-11، 11-8 اور 11-5 سے جبکہ ناصر اقبال نے ڈیوڈ ولیم کو 11-5، 11-8 سے شکست دی۔ 11-7۔ دوسرے پول میچ میں پاکستان نے انڈونیشیا کو3-0 سے شکست دی۔ ناصر اقبال نے نورالفتیان کو 11-8، 11-5، 11-1 سے، عاصم خان نے اگونگ ولنٹ کو 11-2، 11-9، 11-7 اور طیب اسلم نے ستارہ بگس کو 11-5، 11-7، 11- سے شکست دی۔