آرمی سپر اسٹارز نے اسلامیہ کلب ٹیبل ٹینس چمپیئنز لیگ جیت لی

276
کراچی : اسلامیہ کلب ٹینس چمپئن شپ کی فاتح ٹیم کا ٹرافی کے ساتھ گروپ فوٹو

کراچی(اسٹاف رپورٹر) اسلامیہ کلب میں کراچی بزنس گلڈ کے زیر اہتمام منعقد ہونے والا ایونٹ آرمی سپر اسٹارز کے نام رہا۔ بیسٹآف فائیو فائنل کے۔ پہلے معرکہ میں حور فواد کوآحل شاہ سے تین ایک سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ آحل شاہ کی جیت کا اسکور گیارہ دو، گیارہ چھ، گیارہ آٹھ اور گیارہ نو رہا۔ فیضان ظہور نے حائقہ حسن کو تین صفر سے آئوٹ کلاس کیا۔ فیضان ظہور نے گیارہ سات، گیارہ سات اور گیارہ چھ رہا۔ عبید شاہ نے کیف ریاض کو تین صفر سے شکست دی۔ عبید شاہ نے بارہ دس ، گیارہ پانچ اور گیارہ نو سے مقابلہ جیتا۔ فیضان ظہور نے آحل شاہ کے خلاف فتح سمیٹ کر آرمی سپر اسٹارز کوفاتح بنا دیا۔ فیضان ظہور کو فتح کے لیے سخت مزاحمت کا سامنا رہا۔