کراچی کسٹمز ایجنٹس کی جانب سے سنگل ونڈو تربیتی سیشن

183

کراچی(اسٹاف رپورٹر )کراچی کسٹمزایجنٹس ایسوسی ایشن کی جانب سے پاکستان سنگل ونڈوکی تربیتی سیشن کاانعقاد کیاگیا۔ اس موقع پر پاکستان ون ونڈوکے چیف ڈومین آفیسرنوید عباس میمن نے گفتگو کر تے ہوئے کہا کہ پاکستان ون ونڈوکی بدولت درآمد کی جانے والی کھیپ کی کلیئرنس کا عمل فوری طورپرہوسکے گاجس کے باعث کار گو کی لاگت میں کمی آئے گی۔انہوںنے بتایاکہ پاکستان ون ونڈوز کے نفاذسے پاکستان کو ورلڈ ٹریڈآرگنائزیشن کے تجارتی سہولت کے معاہدے کی تعمیل کرنے کے قابل بنائے گا۔ اس کے علاوہ ہمارے ملک کوتجارت کامرکزبننے کی اپنی صلاحیتوں کو نکھارنے میں مددملے گی۔اس موقع پر کراچی کسٹمزایجنٹس ایسوسی ایشن کے صدرسیف اللہ خان کا کہنا تھا کہ پاکستان ون ونڈوکے ذریعے پاکستان کی سرحد پارتجارت کے ضابطے میں شامل 74مختلف پبلک سیکٹراداروں کے ساتھ تعاون کو برقراررکھتے ہوئے کاروبارکرنے میں آسانی کو فروغ دے گا۔کراچی کسٹمزایجنٹس ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری ارشدخورشید نے پاکستان ون ونڈوپورٹل کے تحت حقیقی آٹومیشن کے نفاذکو سراہتے ہوئے کہاکہ پاکستان کسٹمزنے سال 2005میں پاکستان کسٹمز کمپیوٹرائزسسٹم پیکس کا آغازکرکے رسک مینجمنٹ سسٹم کے ذریعے کاروبار میں آٹومیشن کے نفاذ کا آغاز کیا ہے جس سے پاکستان کی تجارت کو بہت سراہا گیا۔