پیپلز پارٹی ہر بلدیاتی ادارے کو تحویل میں لینا چاہتی ہے،طارق حسن

146

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ(ق)سندھ کے صدر و سابق نائب سٹی ناظم محمد طارق حسن نے کہا ہے کہ نئے بلدیاتی نظام کے بل کی اچانک منظوری کے حوالے سے تحفظات ہیں، ترمیمی بل عوام کے حقوق سلب کرنے کے مترادف ہے۔ پیپلز پارٹی صرف وسائل پر قبضہ چاہتی ہے اس کو عوامی مسائل کے حل سے کوئی سروکار نہیں۔انہوں نے کہا کہ میئر و ڈپٹی میئر کا انتخاب خفیہ طریقے کار سمیت ہر معاملے پر غور وخوض ضروری ہے لیکن ایسا محسوس ہورہا ہے کہ پیپلزپارٹی کی حکومت ہر بلدیاتی ادارے کو اپنی تحویل میں رکھ کر اجارہ داری قائم کرنا چاہتی ہے۔