جھگڑے کے دوران فائرنگ اور دیگر واقعات میں 6 جاں بحق

171

کراچی ( اسٹاف رپورڑ )ٹریفک حادثات اوردیگر واقعات میںنومولود بچے سمیت 6افراد جاںبحق ہوگئے دیگر واقعات کے دوران2افراد زخمی ہوئے ،تفصیلات کے مطابق فیڈل بی ایریا صنعتی ایریا تھانے کی حدود سہراب گوٹھ لکی ون مال کی چھت سے کود کر 28سالہ نوجوان سید ظہرالحسن عابدی ولد سید ہاشم الحسن عابدی نے خودکشی کر لی ۔ متوفی کافی عرصے سے بے روز گار تھا اورچار بہن بھائیوںمیں سب سے بڑا تھا۔ فیڈرل بی ایریاکا رہائشی تھا ، نوجوان کی شاپنگ سینٹر کی دوسری منزل سے چھلانگ لگانے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ متوفی نوجوان شاپنگ سینٹر کی دوسری منزل کی دیوار پر لگی ریلنگ پرکھڑے ہوکرنیچے چھلانگ لگادی اور پیٹ کے بل سیڑھیوں کے پاس فرش پر جاگر ا پولیس کے مطابق واقعہ کی تحقیقات کے لیے متوفی کے اہل خانہ سے رابط کیا جارہا ہے۔ عوامی کالونی تھانے کی حدود کورنگی نمبر 5 میں تلخ کلامی اور جھگڑے کے دوران فائرنگ سے 25سالہ احمد علی ولد غلام سرور جاںبحق ہوگیا ، مقتول کی لاش کو جناح اسپتال منتقل کر کے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش ورثاء کے سپر د کر دی گئی ،پولیس کے مطابق واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے۔ عوامی کالونی تھانے کی حدود کورنگی نمبر 05 سندھ گورنمنٹ ہسپتال کے قریب سے نومولود بچے کی لاش ملی ایمبولنس کے ذریعے متوفی کی لا ش کو قانونی کارروائی کے بعد ایدھی ہوم سہراب گوٹھ سرد خانے منتقل کر دیا گیا شیرشاہ پل کے قریب ٹریفک حادثے کے دوران ٹرک کی ٹکرسے 13سالہ بچہ صغیر ولد انعام بخش جاں بحق ہوگیا ۔ جاں بحق ہونے والے بچے کو ایمبولنس کے ذریعے سول اسپتال منتقل کیا گیا ۔نیو کراچی سیکٹر 5/F داؤد گراؤنڈ کے قریب سے 35سالہ شخص کی لاش ملی متوفی کی لا ش کو ضابطے کی کارروائی کے بعد ایمبولنس کے ذریعے ایدھی سرد خانہ سہراب گوٹھ منتقل کر دیا گیا ، شاہ لطیف کے علاقے قائدہ آباد پل کے نیچے سے45سالہ شخص کی لاش ملی ،متوفی کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کے بعد سرد خانے منتقل کردیا گیا ۔ دوسری جانب سرجانی ٹاون تھانے کی حدود جیلا نی کارنر فور کے چورنگی کے قریب فائرنگ سے 40سالہ سید عمران حسین ولد سید طاہر حسین زخمی ہوگیا ،پولیس کے مطابق واقع ذاتی دشمنی کا شاخسانہ ہے۔ کورنگی صنعتی ایریا تھانے کی حدود کورنگی ناصر کالونی پل سیکٹر 32ای گودام میں اچانک آگ بھڑک اٹھی ، رینجرز اور پولیس نے موقع پر پہنچ کر گودام کو گھیرے میں لیا ، فائربریگیڈ کی 2گاڑیوں نے 2گھنٹے کی مسلسل جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا تاہم آگ لگنے کی وجہ معلوم نہ ہوسکی۔