رینجرز و پولیس کی یکے بعد دیگرے کاررائیوں میں 57 گرفتار

154

کراچی (اسٹاف رپورٹر)رینجرز اور پولیس نے شہر میں کی گئی مختلف کارروائیوں کے دوران 57 ملزمانکوگرفتارکرلیا،گرفتار شدگان قتل،اقدام قتل،منشیات فروشی اور ڈکیتی رہزنی کے علاوہ دیگر سنگیں جرائم میں ملوث تھے ،گرفتار شدگان سے بھاری تعداد میں اسلحہ ،منشیات ،مسروقہ موٹر سائیکلیں اوردوسری غیر قانونی اشیاء برآمد ہوئیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان رینجرز (سندھ) اور پو لیس نے انٹیلی جنس معلو مات کی بنیاد پر کراچی لیاقت آباد کے علا قے بندھانی کالونی میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث 3 مطلوب ملزمان خرم شہزاد، سلیم اور ریحان کو گرفتار کر لیا۔ بغدادی پولیس نے 2منشیات فروشوں شکیل اور عبدلجبار کو گرفتارکر کے ان کے قبضے سے 115 گرام کرسٹال برآمد کرلی ۔ پولیس کے مطابق ملزمان کو اسنیپ چیکنگ کے دوران گرفتار کیا گیاجوعادی مجرم ہیں،ڈاکس پولیس نے مچھر کالونی شاہ جلال چوک کے قریب جوئے کے اڈے پر چھاپا مار کارروائی کرتے ہوئے 9 جواریوں گرفتار کر لیا جن کے قبضہ سے جوے میں لگی ہوئی 15100 روپے اور قمار بازی کے آلات برآمدہوئے ۔ سمن آباد پولیس نے خفیہ اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے ضلع وسطی میں اسٹریٹ کرائم اور نئی موٹر سائیکلیں چھیننے والے منظم گروہ کے 3 اہم کارندوںمعاذ،تفسیر اورحسنین کوگرفتار کرلیا،گروہ کا کارندہ عثمان موقع سے فرار ہوگیا گروہ کا سرغنہ چمن پٹھان ہے جو نوجوان لڑکوں کو اسٹریٹ کرائم کی ترغیب دیتے ہوئے واردات کے لیے اسلحہ کرایے پر دیتا اور چھینے ہوئے موبائل فون اور موٹر سائیکل بھی خریدتا ہے گرفتار ملزمان نے دوران واردات شہریوں کو چھوٹی موٹی مزاحمت پر فائرنگ کرکے زخمی کرنے کا اعتراف کیا۔ ملزمان نے انکشاف کیا کہ فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا اور ناگن چورنگی پر دوران واردات شہری پر فائرنگ کی اور زخمی کردیا تھا،گرفتار ملزمان کے قبضے سے بڑی تعداد میں اسلحہ اور 8 چھینے ہوئے موبائل فون برآمد ہوئے پولیس گروہ کے سرغنہ اور دیگر مفرور ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مار رہی ہے، گلشن اقبال پولیس نے 3 منشیات فروشوں منیر احمد ‘شعب علی اور حسنین علی کو گرفتارکرلیا چھاپہ مار کارروائی میں گرفتار ہونے والے ملزمان عادی منشیات فروش اور پہلے بھی جیل جا چکے ہیں۔ ویسٹ زون پولیس نے گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 37ملزمان کو گرفتار کرلیاترجمان ویسٹ زون پولیس کے مطابق گرفتار شدگاں قتل ،اقدام قتل ،منشیات فروشی اور ڈکیتی رہزنی کے علاوہ دیگر سنگین جرائم میں ملوث تھے،جن کے قبضے سے بھاری تعداد میں اسلحہ ،منشیات،مسروقہ موٹر سائیکلیں اوردوسری غیر قانونی اشیاء برآمد ہوئیں۔