نیب میں 7 ڈائریکٹر جنرلزکی گریڈ 21 میں ترقی ، نوٹیفکیشن جاری کر دیاگیا

184

اسلام آباد (آن لائن) چیئرمین نیب نے 7 ڈائریکٹرز کو ڈائریکٹر جنرل کے عہدے پر ترقی دیدی ہے۔ قومی احتساب بیورو (نیب) میں 7 ڈائریکٹر جنرلز (ڈی جی) کی گریڈ 21 میں ترقی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا،سلیکشن بورڈ کی سفارشات کی روشنی میں چیئرمین نیب کی منظوری کے بعد افسران کو گریڈ 21 میں ترقی دی گئی۔ گریڈ 21 میں ترقی پانے والوں میں ڈی جی نیب لاہور شہزاد سلیم، ڈی جی نیب راولپنڈی عرفان نعیم منگی اور ڈی جی نیب سکھرعرفان بیگ شامل ہیں۔