ملک میں کورونا سے مزید 9 جاں بحق، 414 نئے کیسز رپورٹ

181

ملک بھر میں کورونا وائرس کے مزید 9 مریض زندگی کی بازی ہار گئے۔ اموات کی مجموعی تعداد 28 ہزار 737 ہوگئی۔

کورونا سے متعلق سرکاری ویب سائٹ کے مطابق پچھلے 24 گھنٹے کے دوران 9 مریض انتقال کرگئے جب کہ 414 نئے کیسز بھی سامنے آگئے۔ کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 85 ہزار 254 ہوگئی۔

ملک بھر میں فعال کیسز کی تعداد 14 ہزار 163 ہے۔ اب تک 12 لاکھ 42 ہزار 354 مریض صحت یاب ہوچکے۔

کورونا وائرس کے سب سے زیادہ کیسز صوبہ سندھ میں رپورٹ ہوئے۔ سندھ میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 75 ہزار 820 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 7 ہزار 842 ہے۔ صوبے میں 7 ہزار 842 اموات ہوچکیں۔ 4 لاکھ 60 ہزار 357 مریض صحت یاب ہوئے۔

پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 43 ہزار 185 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 5 ہزار 217 ہے۔ صوبے میں 13 ہزار 27 اموات ہوچکیں۔ 4 لاکھ 24 ہزار 941 مریض صحت یاب ہوئے۔

خیبر پختونخوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 80 ہزار 75 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 734 ہے۔ صوبے میں 5 ہزار 846 اموات اور 1 لاکھ 73 ہزار 495 مریض صحت یاب ہوئے۔

اسلام آباد میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 7 ہزار 722 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 279 ہے۔ اسلام آباد میں 955 اموات ہوچکیں۔ 1 لاکھ 6 ہزار 488 مریض صحت یاب ہوئے۔

آزاد کشمیر میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 34 ہزار 556 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 31 ہے۔ آزاد کشمیر میں 742 اموات ہوچکیں۔ 33 ہزار 783 مریض صحت یاب ہوئے۔

بلوچستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 33 ہزار 484 جب کہ فعال کیسز کی 53 ہے۔ صوبے میں 360 اموات ہوچکیں۔ 33 ہزار 71 مریض صحت یاب ہوئے۔

گلگت بلتستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 10 ہزار 412 جب کہ فعال کیسز 7 ہے۔ گلگت بلتستان میں 186 اموات ہوچکیں۔ 10 ہزار 219 مریض صحت یاب ہوئے۔