وزیراعظم کی ایف بی آر کو کارکردگی پر مبارکباد

235

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کو زیادہ ٹیکس اکٹھا کرنے پر مبارکباد دی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیر اعظم عمران خان نے اپنے بیان میں کہا کہ ماہِ نومبر کے دوران وصولیوں میں پچھلے سال سے 35% جبکہ 5 ماہ کے دوران 37% اضافہ حاصل کرنے پر میں ایف بی آر کی ٹیم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔