ٹیکسٹائل ایکسپورٹ 20 بلین ڈالر کے ہدف کے حصول کے قریب ہیں، فواد چوہدری 

268

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ ٹیکسٹائل ایکسپورٹ 20 بلین ڈالر کے ہدف کے حصول کے قریب ہیں اور پاکستان T-20 کے بعد ٹیسٹ میں بھی شاندار میچ جیت گیا، مجال ہے کوء اچھی خبر ہمارے میڈیا پر آجائے، کہتے ہیں لوگ اچھی خبروں میں دلچسپی نہیں لیتے یہ اچھی منطق ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین کا اپنے ایک ٹویٹ میں کہا  کہ  ٹیکسٹائل ایکسپورٹ 20 بلین ڈالر کے ہدف کے حصول کے قریب ہیں چاول کی 9 ملین ٹن کی ریکارڈ فصل ہوئی، 4.75 ارب ڈالر کی ایکسپورٹ ہوگی چینی، ٹماٹر، پیاز مسلسل قیمتیں کم ہو رہی ہیں۔ اور پاکستان T-20 کے بعد ٹیسٹ میں بھی شاندار میچ جیت گیا،، الحمدللہ پاکستان کی عالمی کرکٹ میں فتح یاب واپسی ایک بہت بڑی کامیابی ہے۔ مجال ہے کوئی اچھی خبر ہمارے میڈیا پر آجائے،، کہتے ہیں لوگ اچھی خبروں میں دلچسپی نہیں لیتے یہ اچھی منطق ہے۔