روس کا آوازکی رفتارسے پانچ گنا تیزمیزائل کا کامیاب تجربہ

350

روس کی جانب سپر سونک کروز میزائل کے کامیاب تجربے کا دعوی کیا گیا ہے۔

روسی حکام نے کہا ہے کہ زرکان ہائپر سونک کروز میزائل کا کامیاب تجربہ کیا گیا ہے۔ یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ روس، امریکا، فرانس اور چین ہائپر سونک میزائلوں کے تجربات کرتے رہے ہیں۔ یہ جدید میزائل آواز کی رفتار سے پانچ گنا زیادہ تیزی سے اپنے نشانے پر وار کرتے ہیں۔

روس کی وزارت دفاع نے تجربے کی کامیابی کا دعوی کرتے ہوئے کہا کہ بیرنٹس سمندر میں ایڈمرل گورشکوف فریگیٹ سے زرکان ہائپر سونک کروز میزائل لانچ کیا گیا اور اس کا نشانہ چار سو کلو میٹر فاصلے پر تھا۔