ای وی ایم مشینز کی خریداری :الیکشن کمیشن نے حکومتی دباؤ کو مسترد کردیا

302

اسلام آباد:الیکشن کمیشن نے ای وی ایم مشینز کی خریداری کے بارے میں ٹینڈرز پر حکومتی دباؤ کو مسترد کردیا۔

 الیکشن کمیشن  کا کہنا تھا کہ  ای وی ایم کے بارے میں ٹینڈرز سنجیدہ ترین نوعیت کا معاملہ ہے، الیکشن کمیشن خود مختار اور آئینی ادارہ ہے، حکومت کی جانب سے الیکشن کمیشن پر ای وی ایم مشینوں کے بارے میں ٹینڈرز کرنے کا دباؤ بڑھایا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کسی دباؤ کو خاطر میں نہیں لائے گا بلکہ اپنے دائرہ کار کے مطابق ہی امور انجام دے گا، الیکشن کمیشن ای وی ایم مشین اور اس سے جڑے ایشوز پر تین اعلیٰ سطحی کمیٹیاں تشکیل دے چکا ہے۔

 تینوں کمیٹیاں چار ہفتے میں اپنی رپورٹ پیش کرنے کی پابند ہیں لہذا کمیٹیز کی سفارشات کی روشنی میں کنسلٹنٹ ہائر کرکے ٹینڈرز سمیت دیگر امور کو آگے بڑھایا جائے گا۔

الیکشن کمیشن کا کہناتھا کہ یہ گڈی گڈے کا کھیل نہیں جس پر کوئی دباؤ قبول کریں، میڈیا کے ذریعے دباؤبڑھانا یا بیانات سے الیکشن کمیشن مرعوب نہیں ہوگا، الیکشن کمیشن اپنے دائرہ کار میں رہتے ہوئے اپنی آئینی ذمہ داری پوری کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔