حکومت نے آئی ایم ایف کی شرائط پر پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی بڑھادی

214

اسلام آباد:حکومت نے آئی ایم ایف کی شرائط پر پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی بڑھادی گئی، حکومت نے پیٹرول اور ہائی ڈیزل پر لیوی میں فی لیٹر 4روپے تک اضافہ کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پیٹرول پر سیلز ٹیکس صفر سے 2روپے 34پیسے فی لیٹر کردیا گیا ہے  اور ہائی اسپیڈڈیزل پر سیلز ٹیکس 7.20سے 7.37فیصد تک فی لیٹر کردیاہے۔

پیٹرول پر لیوی 13روپے 62پیسے فی لیٹر کردیا گیا جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل پر لیوی 13روپے 14پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی،پیٹرول پر 9روپے 62پیسے فی لیٹرپیٹرولیم لیوی عائد تھی۔

دوسری جانب حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، وزارت خزانہ کی جانب سے نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے، جس کے بعد پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 146روپے برقرار رکھی گئی ہے اورلائٹ ڈیزل کی قیمت 115روپے ہی رہے گی۔