اومی کرون تشویش کاباعث ہےخوف کانہیں، امریکی صدر 

256

امریکا میں کورونا وائرس کے نئے ویرینٹ اومی کرون کے باعث لاک ڈاون کو خارج از امکان قرار دے دیا گیا۔

امریکا نے کہا ہے کہ جنوبی افریقا میں سامنے آنے والا کورونا کا نیا ویرینٹ اومی کرون تشویش کاباعث ہے، خوف کانہیں۔ امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ اومی کرون سے لڑ کر اسے شکست دیں گے، امریکامیں لاک ڈاون کا آپشن موجود نہیں ہے، شہری ویکسین لگوا کر کورونا کی ہر قسم کوشکست دیں، وبا کا مقابلہ کرنے کیلئے ویکسین کی نئی خوراکوں کی ضرورت ہے۔

انہوںنے کہا کہ ڈاکٹرانتھونی فاچی نے توقع ظاہرکی ہے کہ بوسٹرزکیساتھ موجودہ ویکسینزمعاون رہیں گی۔ امریکہ نے وائرس کی نئی قسم سے بچنے کیلئے جنوبی افریقہ سمیت دیگرسات ممالک پر سفری پابندیاں عائد کر دی ہیں۔