لبنان کا فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی مظالم بند کرانے کا مطالبہ

444

بیروت :جمہوریہ لبنان کے صدرمیشل عون نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فلسطینی عوام کے مصائب کے خاتمے اور اس کے حقوق کی بحالی کےلئے کام کرے۔

”فلسطینی عوام کےساتھ یکجہتی کے عالمی دن“ کی یاد میں ایک پیغام میں لبنانی صدر نے مقدس مقامات کی حفاظت، القدس شہر کو اقوام متحدہ کی موثرنگرانی میں رکھنے، اور ان کی آزادی کو یقینی بنانے پر زور دیا۔عون کا کہنا تھاکہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی قرارداد نمبر 194 میں بیان کردہ “حق واپسی“ کے فلسطینیوں کی ان کے گھروں میں واپسی کو محفوظ بنانے کی ضرورت پر زور دیا جہاں سے وہ بے گھر ہوئے تھے۔

انہوں نے کہاکہ فلسطینی پناہ گزینوں کی زندگی کے حالات میں ڈرامائی طور پر کمی واقع ہوئی ہے،لبنان سمیت کئی ممالک میں کئی غیر معمولی بڑے بحرانوں کا سامنا کر رہا ہے جس کے منفی اثرات فلسطینی پناہ گزینوں کے خاندانوں پر پڑے ہیں جو 1948 سے وہاں موجود ہیں۔ ساتھ ہی ان لوگوں پر بھی جو شامی کیمپوں سے بے گھر ہوئے ہیں۔ اندرون اور بیرون ملک فلسطینی عوام کے مصائب میں اضافہ ہوا ہے کیونکہ فلسطینی اب بھی مغربی کنارے اور غزہ کی پٹی میں اسرائیلی قبضے کے خلاف روز مرہ کی جدوجہد کر رہے ہیں ۔