کراچی: بلدیاتی ملازمین کی ہڑتال، گلی محلوں میں کوڑے کے ڈھیر

304

کراچی میں بلدیاتی ملازمین کی ہڑتال کے باعث کچرا اٹھانے کا کام رک گیا، گلی محلوں میں کوڑے کے ڈھیر لگ گئے۔

شہریوں کا کہنا ہے دو تین روز سے صفائی کے لیے کوئی نہیں آیا ہے۔بلدیاتی ملازمین کی جانب سے کچرا کنڈیوں اور گلیوں سے کچرا نہیں اٹھایا گیا جبکہ گلی محلوں، مارکیٹوں کی صفائی بھی نہیں کی گئی۔

کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن، 7 اضلاع اور 1 ضلع کاونسل میں دفاتر کی تالہ بندی کی گئی ہے۔ملازمین کے مطابق کٹوتی سے ہر ماہ 35 فیصد تنخواہوں سے محروم ہورہے ہیں، وزیر اعلی اور چیف سیکرٹری کی ہدایت کے باوجود خزانے سے تنخواہ دینے میں رکاوٹ ڈالی جارہی ہے۔

دوسری جانب سندھ بھر کے بلدیاتی ملازمین نے بھی محکمہ خزانہ سے براہ راست تنخواہیں نہ ملنے پر احتجاج کا اعلان کردیا ہے۔