لیبیا، ایک ہفتے میں ساحل سے 886 غیر قانونی تارکین کو بچایا گیا

321

بین الاقوامی تنظیم برائے تارکین وطن نے کہا ہے کہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 886 غیر قانونی تارکین وطن کو بچا کر لیبیا واپس بھیج دیا گیا ہے۔

اقوام متحدہ کی ایجنسی نے  کہا ہے کہ 21 نومبر سے 27 نومبر کے عرصہ کے دوران 886  تارکین وطن کو سمندر میں روک کر بچایا گیا اور انہیں واپس لیبیا  بھیج  دیا گیا  ہے۔

ایجنسی  نے کہا ہے کہ 2021 میں اب تک خواتین اور بچوں سمیت کل 30 ہزار990 غیر قانونی تارکین وطن کو بچایا جا چکا ہیجبکہ وسطی بحیرہ روم کے راستے لیبیا کے ساحل پر 506افراد  ہلاک اور 807 لاپتہ ہو گئے تھے۔