حکومت ناکام ہوچکی، آئی ایم ایف معاہدے سے مہنگائی کا ایک نیا سیلاب آئیگا، شاہد خاقان عباسی

236

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ حکومت پوری طرح ناکام ہوچکی ہے، 

مہنگائی میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے، آئی ایم ایف معاہدے سے مہنگائی کا ایک نیا سیلاب آئے گا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئی شاہد خاقان عباسی نے  کہا کہ ملکی مسائل کے حل کیلئے فوری شفاف انتخابات کرائے جائیں، حکومتی چوری پر پردہ ڈالنے کی کوشش کی جا رہی ہے، 3 سال ہوگئے قرضہ کمیشن کی رپورٹ سامنے نہیں آئی، شوگر کمیشن بنا تو چینی 53 روپے کلو تھی، آج 150 پر پہنچ گئی۔

شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ حکومت پوری طرح ناکام ہوچکی، ملکی مسائل کا حل شفاف اور فوری انتخابات ہیں، ہم نے 5 سال کسی کو سیاسی انتقام کا نشانہ نہیں بنایا، نیب کے ہوتے ہوئے ملک نہیں چل سکتا، چیئرمین نیب بتائیں کس سیاستدان سے کتنے پیسے ریکور کیےمریم نواز نے کوئی قانون توڑا ہے تو کارروائی کریں۔