رواں سال جنوری تا اکتوبر 18.87 ملین موبائل فون پاکستان میں بنائے گئے، مشیر تجارت 

294

مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے کہا ہے کہ رواں سال جنوری تا اکتوبر 18.87 ملین موبائل فون پاکستان میں بنائے گئے،  اسی عرصے میں 7.93 ملین فور جی موبائل فون بنائے گئے۔

منگل کو اپنے ایک بیان میں  مشیر تجارت نے کہا رواں مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں 9.45 ملین موبائل فون درآمد کئے گئے، وزارت تجارت کی میک ان پاکستان پالیسی کے حوصلہ افزا نتائج برآمد ہورہے ہیں۔ انہوںنے کہا موبائل فون مینو فیکچررنگ میں پائیدار نمو دیکھنا چاہتے ہیں۔