کورونا کی صورتحال ہمارے لئے بہت مشکل تھی، شفقت محمود

273
پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائیاں، ملاوٹ شدہ ہزاروں لیٹر دودھ تلف کردیا

وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود ہے کہ عالمی وبا کورونا کی صورتحال ہمارے لئے بہت مشکل تھی، ہم اپنے تعلیمی اداروں میں علم کی سہولتیں دینگے، ایسا پاکستان بنائینگے جس پر پوری دنیا رشک کرے گی۔

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے ا نٹراسپورٹس گرلز گالا کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ  تعلیم کے ساتھ کھیلوں کی سرگرمیوں میں حصہ لینا بھی ضروری ہے ، بچیوں کی  اسپورٹس میں دلچسپی اور شراکت دیکھ کر بہت خوشی ہو رہی ہے۔ شفقت محمود نے کہاکہ ہم اپنے تعلیمی اداروں میں علم کی سہولتیں دینگے، ایسا پاکستان بنائینگے جس پر پوری دنیا رشک کرے گی۔

وفاقی وزیرتعلیم نے کہاکہ انٹر اسپورٹس گالا میں شرکت کرنے والے مبارک باد کے مستحق ہیں۔ وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے سموگ کے باعث ہفتے میں تین دن اسکول بند رکھنے کے فیصلے کو خوش آئند قرار دے دیا۔