امریکا: سڑک پر پھیلے نوٹوں نے لوگوں کو ‘پاگل’ کردیا

686

امریکی ریاست کیلیفورنیا کے انٹراسٹیٹ ہائی وے 5 پر اس وقت ٹریفک جام ہوگئی جب رک گئی جب ایک بکتر بند بینک کی سیکورٹی گاڑی میں سے نقد نوٹ اُڑ کر سڑک پر  پھیل گئے۔

یہ ہونا تھا کہ کئی ڈرائیوروں اور مسافروں نے اپنی گاڑیاں روک دیں اور باہر چھلانگیں لگا دیں تاکہ وہ نوٹ لوٹ سکیں۔ تاہم پولیس نے اپیل کی ہے کہ شہری یہ پیسہ واپس کردیں۔

ہوا کچھ یوں کہ بکتر بند گاڑی صبح 9:15 بجے کے قریب سفر کر رہی تھی جب ایک دروازہ غیر متوقع طور پر کھلا اور نوٹوں کے تھیلے اڑ گئے۔