سی پیک سے لوگوں کی زندگی میں بہتری لانا ہے،چین

324

چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ ون بن کا کہنا ہے کہ سی پیک سے لوگوں کی زندگی میں بہتری لانا ہے، چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک)کے اہم منصوبے گوادر پورٹ کا ہدف ترقی اور لوگوں کی معاشی زندگی میں بہتربناناا ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کاکہناتھا کہ سی پیک نے  گوادر پورٹ پر  مکمل ہونے والے تمام منصوبوں نے تعلیم کے مواقع پیدا کرنے، ملازمتوں کے لیے درکار مہارتوں  کو بہتر بنانے اور کورونا وائرس کے خلاف اقدامات میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کے تحت ایک تاریخی اور مرکزی پروگرام ہے،سی پیک نے  2013 میں آغاز کے بعد سے نتیجہ خیز اور قابل ذکر نتائج حاصل کیے ہیں۔

ان کا کہناتھاکہ سی پیک نے ملازمتوں کے لیے درکار مہارتوں  کو بہتر بنانے اور کورونا وائرس کے خلاف اقدامات میں اہم کردار ادا کیا ہے، چین پاکستان کے ساتھ مشترکہ طور پر سی پیک کی اعلی معیار کی ترقی کو آگے بڑھانے، گوادر پورٹ سمیت سی پیک کے تمام منصوبوں کی تعمیر اور انہیں چلانے، دونوں ممالک میں لوگوں کی زندگی کو بہتر بنانے میں زیادہ مثبت کردار ادا کرنے، نئے مشترکہ مفاد مستقبل کے ساتھ چین پاکستان کمیونٹی کو قریب لانے کے لیے کام کرنے کے لیے تیار ہے ۔