مظفرگڑھ جھنگ روڈ پر ٹریفک حادثہ، 4 افراد جاں بحق

267

مظفرگڑھ جھنگ روڈ پر مراد آباد کے مقام پر ٹریفک حادثہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق جھنگ روڈ پر مراد آباد کے قریب بارات میں شامل کار اور ٹرک کے درمیان تصادم ہوا ہے، ریسکیو ٹیم کا کہنا ہے کہ حادثے میں 3 تین شدید زخمی ہوگئے ہیں۔ ریسکیو ٹیم کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والے افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔ واضح رہے کہ بارات رنگپور سے شاہ جمال کی جانب جارہی تھی۔