پی ایس پی نے سندھ میں نئے منظور شدہ بلدیاتی بل کو مسترد کردیا

115

حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) پاک سرزمین پارٹی حیدرآباد ڈویژن کے صدر ندیم قاضی سینئر نائب صدر شعیب جعفری نائب صدور شہباز عابدی ریاض وزیر زمان قریشی فہیم آرائیں رضوان گدی و دیگر اراکین ڈویژن نے سندھ میں نئے منظور شدہ بلدیاتی بل کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ یہ عوامی حقوق پر ڈاکا ڈالنے کے مترادف ہے، اس سے زیادہ اختیارات تو انگریز کے دور میں بلدیاتی اداروں کو حاصل تھے۔ سندھ حکومت نے بلدیاتی بل کے آڑ میں شہروں پر قبضے کا پروگرام بنایا ہے۔ تیرا سال میں تمام اداروں کو کرپشن اور اقراباپروری کے ذریعے تباہ کردیا اب بلدیاتی بل کے ذریعے بلدیاتی اداروں کو بھی تباہ کیا جارہا ہے۔ پاک سرزمین پارٹی اس بل کو مسترد کرتی ہے اور اسکے خلاف ہر سطح پر احتجاج کیا جائے گا اور عوامی شعور کو بیدار کرکے اس بل کے مضمرات سے آگاہ کیا جائے گا ۔