ڈاکٹر عبدالقدیر خان محسن پاکستان صبر و استقامت کے پیکر تھے

190

میرپورخاص(نمائندہ جسارت)ڈاکٹر عبدالقدیر خان محسن پاکستان صبر و استقامت کے پیکر تھے ان کی پاکستان کی خدمات کو کسی طرح سے فراموش نہیں کیا جاسکتا ہے ہر پاکستانی کے دل میں ڈاکٹر عبدالقدیر خان آج بھی زندہ ہے۔ یہ بات صدر راشدسلیم نے ڈاکٹر اے کیو خان کے چہلم کے موقع پر پریس کلب آئے ہوئے سلام پاکستان مہم کے ایک وفد جس میں احسن ظہیر جیند راجپوت حذیفہ مغل و دیگر شامل تھے۔ اس موقع پر وفد کی قیادت کرنے والے احسن ظہیر و دیگر نے اپنے مطالبات پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ اسلام آباد ائر پورٹ کو ڈاکٹر اے کیو خان کے نام سے منسوب کیا جائے،ڈاکٹر اے کیو خان کے نام سے یاد گاری ٹکٹ اور سکہ جاری کیا جائے ،ڈاکٹر خان کی شخصیت و کردار او ر دفاع وطن کے لیے خدمات کو نصاب میں شامل کیا جائے ، ڈاکٹر خان کے نام سے سائنس و ٹیکنالوجی کے شعبے میں سالانہ قومی ایواڈ کا اعلان کیاجائے ، ڈاکٹر خان کو قومی ہیرو قرار دے کر ان کے شایان شان مزار تعمیر کیا جائے اور ہر سال دس اکتوبر کو سالانہ برسی قومی و سرکاری طور پر منانے کا اعلان کیا جائے۔ذرائع ابلاغ سے تعلق رکھنے والے اہل قلم ادیب فلسماز ہدایت کار اور کہانی نویس ڈاکٹر خان کی زندگی پر دلچسپ اور معلوماتی دستاویزی فلم تیا ر کریں۔