تلہار ،الخدمت فائونڈیشن کے تحت رب شریف میں مفت طبی کیمپ کا قیام

243

تلہار /بدین(نمائندہ جسارت)الخدمت فائونڈیشن ضلع بدین کی جانب سے تلہار شہر کے نزدیک رب شریف میں مفت میڈیکل کیمپ لگایا گیا ،میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر شمس الدین تھیبو نے طبی معائنہ کیا 500 سے زائد مریضوں کا طبی معائنہ کیا گیا اور مفت ادویات فراہم کی گئی۔ مفت طبی کیمپ میں تلہار بدین سمیت دیگر علاقوں سے آنے والے مریضوں کا طبی معائنہ کیا گیا۔ الخدمت فائونڈیشن کی جانب سے گزشتہ دنوں انڈس اسپتال بدین میں مفت سرجری کیمپ لگایاگیا جس میں سے ایک سے زائد مریضوں نے استفادہ حاصل کیا آپریشن کے لیے الخدمت اسپتال تھرپارکر روانہ کیا گیا تلہار میں لگنے والے کیمپ میں 500 سے زائد طبی معائنہ کیا گیا ضلع تھرپارکر کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر شمس الدین تھیبو نے خدمات سرانجام دیں ڈاکٹر شمس الدین تھیبو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بدین ضلع کے دیہی علاقوں میں بیماریوں زیادہ پھیل چکی ہیں ملیریا، گیسٹرو ،ڈائریا، کھانسی اور نزلہ زکام جیسی بیماری کافی حد تک پھیل رہی ہیں پس پسماندہ علاقوں میں ایمبولینس اور ٹرانسپورٹ کی سہولت نہ ہونے کی وجہ سے مریض تڑپ تڑپ کرموت کی نیند سوجاتے ہیں دیہات میں آلودگی زیادہ ہے آلودگی کی وجہ سے زیادہ بیماریاں جنم لے رہی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا شہروں کے مختلف مقامات پر محکمہ صحت کی جانب مچھر مار اسپرے کیا جاتا ہے لیکن دیہات میں اسپرے نہیں کیا جاتا ہے جس کی وجہ سے مچھروں کی یلغار کی وجہ سے بیماریاں پھیلجاتی ہیں، سرکاری اسپتالوں کی جانب اگر مریض رخ کرتے ہیں تو اسپتال مریضوں سے بھرے پڑے ہیں اس کے بعد الخدمت فائونڈیشن ضلع بدین کے صدر عبداللطیف کھوسہ دیگر ذمے داران ایاز لطیف سومرو ،ابوالعابد ،حنیف ملاح، نذیر احمد شاہ، ظائف جونیجو اورحافظ عبدالحق انصاری ودیگر ذمے داران بھی موجود تھے۔