ٹنڈو الہٰیار، سینیٹری ورکروں نے کام بند کر دیا، علاقے کچرا کنڈی میں تبدیل

151

ٹنڈوالٰہیار(نمائندہ جسارت)بلدیاتی ملازمین کی جانب سے کی جانے والی ہڑتال کے سبب شہر کے تمام سینیٹری ورکروں نے اپنا کام بند کر دیا جس کے سبب ٹنڈوالٰہیار سمیت تینوں تعلقوں کے شہر اور دیہی علاقے کچرا کنڈی میں تبدیل ہو چکے ہیں،شہر ی دہر ے عذاب میں مبتلا ہو چکے ،ایک طرف مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ دی ہے تو دوسری جانب اپنے بنیادی حقوق کے حل کے لیے پریشان ہیں۔ جبکہ نالے کا پانی بھی سڑ کوں پر نکل آیا جس سے شہر یوں کے مسائل میں اضافہ ہو گیا ہے۔ نصر پور مین روڈ ،میر واہ روڈ ،چمبٹر روڈ سمیت دیگر چھوٹے بڑے نالوں کا پانی بھی گلیوں میں جمع نظر آرہا ہے جس سے ملیریا کے پھیلنے کا اندیشہ ظاہر کیا جا رہا ہے ۔حکومت ملازمین کے مسائل حل کر کے بنیادی سہولیات بحال کر نے کے لیے فوری اقدامات کرے ۔