پیپلزپارٹی عوام کا خون پینے والی پارٹی بن گئی ہے،کھئیل داس

183

سکھر (نمائندہ جسارت) پاکستان مسلم لیگ ن اقلیتی ونگ صوبہ سندھ کے صدر و رکن قومی اسمبلی کھئیل داس کوہستانی نے کہا ہے کہ سندھ میں کوئی بھی افسوسناک واقعہ رونما ہوتا ہے تو نا وزیر اعظم پاکستان اور نا ہی وزیر اعلیٰ سندھ ایکشن لیتے ہیں ایسا لگتا ہے حکمران بے بس ہو گئے ہیں ، ن لیگ نے ہمیشہ پاکستان کی تعمیر و ترقی سمیت ملک کی عوام کے بے لوث خدمات کیں ہیں اور ہمیشہ کرتی رہے گی ،موجودہ حالات میں ن لیگ عوام کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑیگی ۔ان خیالات کا اظہار انہوں دس محرم الحر م کو لاپتہ ہونے والے پریا کمار ی کے اہل خانہ سے اظہار ہمدردی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے کیا۔اس موقع پر ان کے ہمراہ ن لیگ سکھر اور خیرپور کے رہنما سعید بلیدی،درشن لال ،عبدافتاح، نصیر ڈیتھو،عالم خاسخیلی،صدام تھیبو اور معروف شاعر مختار ملک بھی ہمراہ تھے۔انہوں نے پوج ہندو پنچائت کے مکھی واشو مل ، سریش کمار اور دینو مل سے گمشدگی کے حوالے سے معلومات حاصل کیں، کھئیل داس نے واقعہ پر اظہار افسوس کرتے ہوئے اہل خانہ کو اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا ، کھیئل داس وکوہستانی نے مزید کہا کہ واقعہ موجودہ حکومت کے منہ پر طمانچہ ہے ، لاپتا بچی کو بازیاب کرانے میں غفلت برتی جا رہی ہے جس کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اور مطالبہ کرتے ہیں کہ لاپتا پریا کماری کو فی الفور بازیاب کرا کے اہل خانہ میں پائی جانے والی بے چینی دور کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ اب تک بچی کا بازیاب نہ ہونا انتظامیہ کی نااہلی ہے واقعہ پر جتنا افسوس کیا جائے وہ کم ہے بچی کی بحفاظت بازیابی کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے انہوں نے اہل خانہ کو تعاون اور انصاف کی فراہمی کی یقین دہانی کرائی ہے کہ ہم متاثر خاندان کے ساتھ ہے۔ کھیئل داس نے کہا کہ سندھ میں بیامنی اور لاقانیت عروج پر ہے پیپلز پارٹی کے ایم این ایز اور ایم پی ایز اب خود غریب بے بس لوگوں کو مارنے لگے ہیں بارہ تیرہ سالوں کے دوران کی گئی کرپشن سے اب یہ آپے سے باہر ہوگئے ہیں ، پیپلز پارٹی اپ عوامی نہیں بلکہ عوام کا خون پینے والی پارٹی بن گئی ہے عوام کو روٹی کپڑا مکان دینے والے اب یہ سب کچھ اور جینے کا حق چھین رہے ہیں۔ پی ٹی آئی کی حکومت نے نا اہل کپتان کی نا تجربہ کاری سے پاکستان کو دیوالیہ کی حد تک پہنچا دیا ہے لوگ بڑھتی غربت مہنگائی کے ہاتھوں مجبور ہوکر خودکشیاں کرنے پر مجبور ہیں کپتان اناڑی ثابت ہوا ہے عوام کو سبز باغ دیکھا اور تھیٹر لگا کر بیوقوف بنایا گیا اب عوام سب سمجھ چکے ہیں عمران سمیت دیگر وزراء مشیر عوام کا سامنا کرنے سے گھبرا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ عوام نوازشریف کے دور کی خوشحالی کو یاد کر رہے ہیں بہت جلد عوام کی طاقت کی بدولت میاں محمد نوازشریف ملک کے وزیراعظم بن کر قوم کو مسائل اور بحرانوں کی دلدل نکالیں گے۔اس موقع پر سکھر اور خیرپور مسلم لیگ ن کے مینارٹی ونگ کے ضلعی صدر انجینئردرشن لعل لالوانی کواڈینٹر ، کائونسلر عاشق عل رند، عبدالفتاح عالم علی صدام حسین معروف براڈ کاسٹر شاعر ادیب محقق مختیار ملک ان کے ہمراہ تھے۔