رحمن بابا ایکسپریس کی کھڑکی سے گرنے والا بچہ معجزانہ طورپرمحفوظ رہا

550

سکھر (نمائندہ جسارت) جسے اللہ رکھے ، اسے کون چکھے،کراچی سے پشاور جانے والی رحمان بابا ایکسپریس کی کھڑکی سے بچہ گر گیا، معجزانہ طور پر محفوظ رھا، گزشتہ شب کراچی سے پشاور جانیوالی رحمان بابا ایکسپریس کی بوگی نمبر پانچ کی کھڑکی پر لوہے کے راڈ نہ ہونے کی وجہ سے پنوعاقل کے قریب ڈیڑھ سالہ بچہ کھڑکی سے گر گیا، بچے کو کھڑکی کے ساتھ جھولا باندھ کر سلایا گیا تھا ، بچہ کھڑکی پر لوہے کے راڈ نہ ہونے کی وجہ سے. باھر گر گیا ، ٹرین کو روک کر بچّے کو تلاش کیا گیا، تقریباً دو گھنٹے بعد ٹرین سے تقریباً 5 کلو میٹر کے فاصلے پر بچے کو زندہ صحیح سلامت معمولی زخمی حالت میںپایا گیا، والدین اور مسافروں میں اطمینان وخوشی کی لہر دوڑ گئی، بعد ازاں رحمن بابا ایکسپریس روانہ ہو گئی، ترجمان ریلوے شاہد مغل نے بتایا ہے کہ بچہ معمولی زخمی ہے، جسے والدین ٹرین میں ساتھ لے گئے ہیں۔