ارشد تنولی کشمیر پریمئر لیگ کے چئیرمین مقرر، نیر عباسی کی مبارکباد

396

دبئی (جسارت نیوز) آزاد کشمیر کرکٹ اور کشمیر پریمیئر لیگ کے لیے بڑی خوشخبری ، مظفرآباد ٹائیگرز کے اونر ارشد خان تنولی کو کشمیر پریمیئر لیگ (کے پی ایل) کا چیئر مین مقرر کر دیا گیا۔اس موقع پر کشمیر یونائیٹڈ کے سی ای او و چیف کوآرڈنیٹر اورسیز کے پی ایل نیر شہزاد عباسی کی ارشد خان تنولی کو فون پر مبارک باد۔نیر عباسی کا میڈیا کے ساتھ گفتگو کرتے ہویے کہنا تھا کہ ارشد خان تنولی کا چئیرمین کشمیر پریمیئر لیگ بننا خوش آئند ہے اس سے کے پی ایل کو اور کشمیری کھلاڑیوںکو مزید فائدہ ہوگا۔ارشد خان تنولی آزاد کشمیر میں کرکٹ کے لئے پہلے سے ہی بہت محنت کر رہے ہیں کہ آزاد کشمیر میں کرکٹ کو فروغ ملے اب وہ مزید جاندار آزاد کشمیر میں کرکٹ کے لیے اپنا کردار ادا کریں گے۔ارشد خان تنولی کے چئیرمین بنانے سے آزاد کشمیر کے تمام کھلاڑی کو کشمیری کمیونٹی اور خاص کر کے کشمیری بزنس کمیونٹی کو بھی بہت اعتماد ملے گا۔آخر میں نیر عباسی نے ارشد تنولی کو کشمیری عوام اور اوور سیز کمیونٹی اورسیز صحافتی تنظیموں کی طرف سے بھی بہت بہت مبارک باد پیش کی۔