سستی بجلی کے لیے شمسی توانائی کو فروغ دے رہے ہیں، محمد رضوان

269
شمسی توانائی پر سیمینارکے موقع پر پنجاب کے صوبائی وزیر ماحولیات محمد رضوان، گڈوی کے کنڑی منیجر سلمان محی الدین اوردیگرکا گروپ

 

لاہور(کامرس ڈیسک) صوبائی وزیر ماحولیات محمد رضوان نے کہا ہے کہ فضائی آلودگی کے خاتمے اور سستی بجلی کے حصول کے لیے شمسی توانائی کا استعمال بڑھانا ہوگا اور پنجاب حکومت اسکولوں، بنیادی صحت کے مراکز اور دیہات میں کئی پروجیکٹ لگا چکی ہے اور وفاقی حکومت نے 2030 تک متبادل توانائی کا 60فی صد استعمال بڑھانے کی پالیسی جاری کردی ہے۔جس سے ماحول دوست اور سستی بجلی پیدا ہوگی وہ گذشتہ روز مقامی ہوٹل میں گڈوی کے سولر انرجی پر ایک ٹیکنکل سیمنار سے خطاب کر رہے تھے۔اس موقع پر گڈوی کے کنڑی مینجر سلمان محی الدین، سولر انرجی ایکسپرٹ انجنینئر فیض بھٹہ اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔صوبائی وزیر نے کہاکہ چین ہمارا دوست ہے اور چینی ٹیکنالوجی جدید اور سستی ہیں اور چین دنیا بھر میں اس ٹیکنالوجی کو عام کرنے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے اور شمسی توانائی ملک کا زرمبادلہ بچانے کیساتھ کاربن فٹ پرنٹ کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہو رہی ہے۔صوبائی وزیر نے گڈوی کی جدید مصنوعات اور خدمات کو سراہا اور کہاکہ پنجاب حکومت چینی کمپنیوں کو اور سرمایہ کاروں کو مکمل تعاون فراہم کرے گی۔اس موقع پر سلمان محی الدین نے ادارے کی کارکردگی و مصنوعات سے آگاہ کیا۔