ادارے پاکستان کو تھیلیسیمیا فری بنانے میں اپنا کردار ادا کریں،عتیق میر

298
صدر آل کراچی اتحاد عتیق میر تھیلیسمیا کے حوالے سے لگائے گئے کیمپ کے موقع پر گفتگو کر رہے ہیں

کراچی (اسٹاف رپورٹر) حکومت اور فلاحی ادارے پاکستان کو تھیلیسیمیا فری بنانے میں اپنا کردار ادا کریں حکومت شادی سے قبل تھیلیسیمیا ٹیسٹ لازمی قرار دے، نومولود بچہ تھیلیسیمیا کا مرض لے کر دنیا میں آتا ہے اور زندگی کی آخری سانس تک دوسروں کے خون کے سہارے زندہ رہتا ہے ان خیالات کا اظہار آل کراچی تاجر اتحاد اور عتیق میر فائونڈیشن کے چیئرمین عتیق میر نے گذشتہ روز سیلانی بلڈ بینک اینڈ تھیلیسیمیا سینٹر، گلشنِ اقبال میں تھیلیسیمیا میں مبتلاء بچوں اور ان کے والدین سے ملاقات میں کیا۔