خیبر پختونخوا گیمز ، صوبائی وزیر محنت شوکت یوسفزئی نے افتتاح کیا

196

 

پشاور (جسارت نیوز) ڈائریکٹوریٹ جنرل آف ا سپورٹس صوبہ خیبرپختونخوا کے زیراہتمام انڈر21 خیبرپختونخواگیمزگزشتہ روز شروع ہوگئیں‘ صوبائی وزیر محنت شوکت یوسفزئی نے پشاور اسپورٹس کمپلیکس میں منعقدہ رنگارنگ تقریب میں گیمز کے باقاعدہ آغاز کا اعلان کیا ان کے ہمراہ صوبائی وزیر صحت و خزانہ تیمور سلیم جھگڑا ‘رکن صوبائی اسمبلی آصف خان‘ملک واجد اللہ خان ‘ڈی جی ا سپورٹس اسفندیار خان خٹک‘پراجیکٹ ڈائریکٹر ایک ہزار کھیلوں کی سہولیات مراد علی مہمند‘ڈائریکٹر آپریشنز اسپورٹس سید ثقلین شاہ،ڈائریکٹریس سپورٹس مس رشیدہ غزنوی، ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ سلیم رضا‘ڈپٹی ڈائریکٹر عزیز اﷲ، ڈپٹی ڈائریکٹر نعمت اﷲ، ڈپٹی ڈائریکٹر فنانس طارق خان ، اے ڈی فنانس امجد اقبال، اے ڈی ا سپورٹس ذاکر اﷲ،ریجنل ا سپورٹس آفیسر کاشف فرحان ،ڈی ایس او پشاور تحسین اللہ خان ‘ایڈمنسٹریٹر پشاور اسپورٹس کمپلیکس جعفر شاہ ‘ایڈمنسٹریٹر حیات آباد ا سپورٹس کمپلیکس شاہ فیصل‘سابق ڈی جی اسپورٹس طارق محمود‘ ‘آر ایس او پشاور جمشید بلوچ سمیت دیگر شخصیات موجود تھیں‘ 35 اضلاع سے آئے ہوئے کھلاڑیوں کے دستوں نے مارچ پاسٹ کیا ‘قومی ترانہ بجایا گیا ‘شاندار آتش بازی کا مظاہرہ ہوا‘ملی نغمہ پیش کیا گیا ‘گیمز کی افتتاحی تقریب کے لئے پشاور اسپورٹس کمپلیکس کو مختلف بینرز اور برقی قمقموں سے سجایا گیا تھا۔