زرعی قوانین واپس لینے کا بل پارلیمان میں منظور

342
نئی دہلی: لوک سبھا میں بل منظور کیے جانے کے دوران کچھ ارکان نے سربراہِ ایوان کا گھیراؤ کررکھا ہے

 

نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارتی کسانوں کے کامیاب احتجاج کے باعث مودی سرکار نے لوک سبھا سے تینوں قوانین کو کالعدم قرار دلوانے کا بل منظور کرلیا۔ خبررساں اداروں کے مطابق وزیر زراعت نریندر سنگھ نے بل لوک سبھا میں پیش کیا۔ اس موقع پر بل پر بحث کرنے کی اجازت نہ ملنے پر اپوزیشن نے لوک سبھا میں شور شرابہ بھی کیا۔ اپوزیشن کا کہنا تھا کہ بی جے پی نے 5ریاستوں میں ہونے والے انتخابات میں ووٹ بینک بڑھانے کے لیے متنازع قوانین منسوخ کیے ہیں۔ دوسری جانب بھارتی کسانوں نے مظاہرہ جاری رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ کاشت کاروں کے دیگر مطالبات پورے ہونے تک مظاہرہ جاری رہے گا۔