پولیس ، اہلکارکے قتل میں ملوث ، مرکزی سمیت 9 گرفتار

233

 

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی پولیس نے شہر کے مختلف مقامات پر چھاپا مار کارروائیوں کے دوران پولیس اہلکار کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم سمیت9افراد کوگرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق لانڈھی نمبر 6 غلہ منڈی میں پولیس مقابلے کے دوران شہید ہونے والے اہلکار حمزہ کے قتل میں ملوث 2 ملزمان کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ ایس ایس پی ایس آئی یو عارف عزیز نے بتایا ہے کہ اسپیشل انوسٹی گیشن یونٹ پولیس نے کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے اسٹریٹ کرائم اور منشیات فروشی کی وارداتوں میں ملوث 5 ملزمان محمد احسان، محمد نعمان،محمد سلیم، محمد انیس اور سجاد علی عرف چارسدہ کو گرفتار کرلیا۔ ایس ایس پی عارف عزیز نے مزید بتایا ہے کہ دوسری جانب اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ پولیس کا سعید آباد میں ڈاکوؤں سے مقابلہ ہوا، مقابلے کے بعد دونو ں ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔نارتھ ناظم آباد پولیس نے خفیہ اطلاع پر کامیاب چھاپا مار کارروائی کرتے ہوئے 4 رکنی ڈکیت گروہ کو 2 سوفٹ ویئر انجینئرز سمیت گرفتار کرلیا ۔ ادھرسہراب گوٹھ پولیس نے ایک ڈکیت عارف مگسی کورنگے ہاتھوں گرفتار کرلیاتاہم ا س کے3 ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ اورنگی ٹاؤن پولیس نے کارروائی کے دوران گٹکا ماوا سپلائر عابد علی ولد علی حیدر کو گرفتار کر کے بھاری مقدار میں تیار گٹکا ماوا برآمد کرلیا۔