ہائیکورٹ: ایس بی سی اے کو کارروائی سے روکنے کی درخواست مسترد

238

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ نے آرام باغ کے علاقے میں غیر قانونی تعمیرات پر ایس بی سی اے کو کارروائی سے روکنے سے متعلق درخواست مسترد کردی۔ ہائیکورٹ میں آرام باغ کے علاقے میں غیر قانونی تعمیرات پر ایس بی سی اے کو کارروائی سے روکنے سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی۔ درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف دیا کہ ہم نے کوئی غیر قانونی تعمیرات نہیں کی۔ ایس بی سی اے ہمارے خلاف غیر قانونی کارروائی کررہا ہے۔ ایس بی سی اے کے وکیل نے مؤقف دیا کہ عدالت نے ایس بی سی اے کو کارروائی سے روکا تھا، اس لیے ابھی تک کارروائی نہیں کی۔ عدالت نے ایس بی سی اے کے وکیل کو ہدایت کی ہم ابھی حکم امتناع ختم کررہے ہیں، جاکر غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کارروائی کریں۔