خواجہ معین الدین ہر عہد کے مقبول ڈراما نویس تھے، مقررین

346

کراچی (اسٹاف رپورٹر) بہا در یار جنگ اکیڈمی کراچی میں اردو کے مایہ ناز ڈراما نویس خواجہ معین الدین کی وفات کی نصف صدی مکمل ہونے پر ’’خواجہ معین الدین۔ عہد، فن، شخصیت‘‘کے عنوان سے ایک کتاب کی تقریب رونمائی ہوئی۔ تقریب کی صدارت ممتاز نقاد، ادیب، مصنف اور نامور علمی و ادبی شخصیت پروفیسر ڈاکٹر معین الدین عقیل نے کی۔ سابق سینیٹ، وفاقی وزیر جاوید جبار مہمان خصوصی تھے۔مقررین نے کہا کہ خواجہ معین الدین نہ صرف یہ کہ اپنے عہد بلکہ ہرعہد کے مقبول ڈراما نویس تھے، انہوں نے ڈراما نویسی کو نئی جہت بخشی اور اس میں عوامی مسائل کو طنز ومزاح کے پیرائے میں پیش کیا۔