ریسرچ کلچر کو پروان چڑھا کر ترقی حاصل کی جاسکتی ہے، مقررین

273

کراچی (پ ر) کھارادر جنرل اسپتال اسکول آف نرسنگ کے چوتھے ریسرچ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے محقق اور معلم پروفیسر عبدالغفار بلو ودیگر نے کہا کہ طبّی تحقیق سے ہیلتھ پالیسی مرتب کرنے میں مدد ملنی چاہیے۔ ریسرچ کلچر کو پروان چڑھا کر ہی تعلیمی و طبّی میدان میں آگے بڑھا جاسکتا ہے۔ کھارادر جنرل اسپتال تعلیم اور تحقیق کے میدان میں نمایاں خدمات فراہم کررہا ہے۔تقریب کے مہمان خصوصی ڈائریکٹر انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ سائنسز ڈائو یونیورسٹی بادل نے کہا کہ ریسرچ کلچر کو پروان چڑھا کر ہی تعلیمی و طبّی میدان میں آگے بڑھا جاسکتا ہے۔ اعزازی مہمان ڈاکٹر محمد اشرف میمن نے کہا کہ بین الاقوامی سطح پر تحقیق سے نہ صرف ملکی طبّی مسائل کے حل پر کام ہوسکتا ہے بلکہ ترقی پذیر ممالک میں تحقیقی مقام حاصل کیا جاسکتا ہے۔